امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی کامیابی کے بعد تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی آئے گی۔
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے بعد پٹرول کی قیمت 3 ڈالر فی گیلن تک پہنچ سکتی ہے، جبکہ بعد میں یہ 2 ڈالر فی گیلن سے بھی کم ہونے کا امکان ہے۔ ان کے مطابق قیمتوں میں کمی تیزی سے ہوگی۔
امریکی صدر نے ایک بار پھر کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور عالمی سطح پر تیل کی ترسیل متاثر ہونے کے خدشات کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔
رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 34 سینٹ اضافے کے بعد 97.34 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 1.15 ڈالر اضافے کے بعد 92.63 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔





