سعودی عرب کے مفتی اعظم کا خصوصی افراد کے لیے اہم پیغام

سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ ڈاکٹر صالح بن فوزان نے خصوصی افراد کی نگہداشت، فلاح و بہبود اور سرپرستی کو اسلامی تعلیمات کا اہم حصہ قرار دیتے ہوئے اس پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

تاریخی شہر طائف میں معذور افراد کے مرکز کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی اعظم نے کہا کہ خصوصی افراد کی دیکھ بھال سے معاشرے میں رحمت، باہمی تعاون اور ہمدردی کے جذبات فروغ پاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات معاشرے کے کمزور اور خصوصی افراد کے ساتھ حسنِ سلوک، ہمدردی اور ذمہ داری کا درس دیتی ہیں، اس لیے ان کی نگہداشت اور فلاح و بہبود کو اجتماعی ذمہ داری کے طور پر نبھایا جانا چاہیے۔