دنیا بھر میں قائم امریکی فوجی اڈوں کی حساس ترین معلومات لیک

برطانوی ٹی وی اسکائی نیوز کی رپورٹ میں امریکی فوجیوں کی نقل و حرکت اور حساس فوجی مقامات سے متعلق معلومات سامنے آنے کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسٹروا کے 1,300 سے زائد صارفین نے امریکی حساس فوجی مقامات کا ڈیٹا شیئر کیا، جبکہ متعدد صارفین نے یہ معلومات اپنے اصل ناموں سے پوسٹ کیں۔

اسکائی نیوز کے مطابق بحرین اور اردن میں اسٹروا ڈیٹا کے ذریعے امریکی فوجیوں کی نقل و حرکت کا سراغ ملا، جبکہ ایران اس معلومات کو ممکنہ طور پر امریکی اہداف کی نشاندہی کے لیے استعمال کر سکتا تھا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسکائی نیوز کو اسرائیل کے دیمونا جوہری تحقیقاتی مرکز کے اندر سرگرمیوں سے متعلق ڈیٹا بھی ملا، پینٹاگون کی جانب سے 2018 میں وارننگ جاری کیے جانے کے باوجود اسٹروا ایپ پر حساس معلومات شیئر ہوتی رہیں۔