واشنگٹن میں چینی ترجمان نے امریکی الزام کے ردِعمل میں کہا ہے کہ چین ٹیرف کو دباؤ کے لیے استعمال کرنے کے اقدامات کو مسترد کرتا ہے، جبکہ کمپنیوں کی جانب سے پیداوار کو متنوع بنانا عالمی سپلائی چین کا حصہ ہے۔
چینی حکام کا کہنا ہے کہ سپلائی چین میں تبدیلی کو ٹیرف سے بچنے کا رنگ دینا مناسب نہیں، چین اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔
چینی حکام کے مطابق تجارتی جنگوں میں کوئی فاتح نہیں ہوتا، جبکہ یکطرفہ اقدامات کے ذریعے تھرڈ پارٹی مفادات کو ہدف نہیں بنایا جاسکتا۔






