افسوسناک واقعہ، متعدد افراد ہلاک

بنگلا دیش کے شپ بریکنگ یارڈ میں گیس کے اخراج سے آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔

بنگلا دیش میں جمعہ کو شپ بریکنگ یارڈ میں ایک کشتی سے زہریلی گیس کا اخراج ہوا، جس کے نتیجے میں کم از کم آٹھ مزدور ہلاک اور پانچ لاپتا ہوگئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ انہوں نے جنوب مشرقی بندرگاہی شہر چٹاگانگ کے بریکنگ یارڈ کے صحن سے چیخوں کی آوازیں سنیں اور کچھ دیر بعد متاثرین کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔

سینئر پولیس اہلکار عبدالقدوس چودھری نے بتایا کہ آٹھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور حکام لاپتا کارکنوں کی تلاش کر رہے ہیں۔

انہوں نے خبر ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اور حکام نے شپ بریکنگ یارڈ کے آڈٹ کا حکم دیا ہے۔