بابراعظم زخمی ، اہم اپ ڈیٹ سامنے آ گئی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پریکٹس میچ میں زخمی ہونے والے بابر اعظم کی انجری سے متعلق اہم اپ ڈیٹ جاری کردی ہے۔

پاکستان کے ٹیسٹ کپتان بابر اعظم کینٹ کاؤنٹی کرکٹ کلب میں جاری تین روزہ پریکٹس میچ کے دوسرے روز بیٹنگ کے دوران دائیں ہاتھ پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے۔

ٹیم ڈاکٹر کے جائزے اور احتیاطی تدابیر کے بعد بابر اعظم کو پریکٹس میچ کے بقیہ وقت میں آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

بابر اعظم 17 اگست پیر کو ہیڈنگلے کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستانی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں شرکت کریں گے۔

کپتان بابر اعظم سلیکٹ الیون کے خلاف پریکٹس میچ میں دائیں ہاتھ پر گیند لگنے کے باعث زخمی ہوگئے اور بیٹنگ جاری نہ رکھ سکے۔

کپتان ریٹائرڈ ہرٹ ہوکر میدان سے باہر چلے گئے۔ بابر اعظم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پورٹ آف اسپین میں بھی اسی ہاتھ پر گیند لگی تھی۔

دوسرے روز پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 120 سے زائد رنز بنا لیے ہیں، جبکہ سلیکٹ الیون کی ٹیم پہلی اننگز میں 305 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔ محمد عباس اور محمد علی نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔