ایران کیخلاف ناکہ بندی، امریکا نے 55 تجارتی بحری جہازوں کا راستہ بدل دیا

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے مطابق ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی کے دوران اب تک 55 تجارتی بحری جہازوں کا رخ موڑا جا چکا ہے۔

سینٹ کام نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ بحری جہازوں کی یہ تعداد گزشتہ روز بتائے گئے 53 کے مقابلے میں بڑھ گئی ہے۔

بیان کے مطابق اس وقت 20 سے زائد امریکی جنگی بحری جہاز مشرق وسطیٰ میں تعینات ہیں، جو مختلف فوجی مشنز میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان میں ایران کے خلاف عائد بحری ناکہ بندی پر عملدرآمد بھی شامل ہے۔