ایران نے امریکی اور اسرائیلی جارحیت کی صورت میں فیصلہ کن جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔
امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف ممکنہ کارروائی کی دھمکیوں کے بعد تہران نے سفارتی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے ترکیہ اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ٹیلیفونک رابطے کیے، جن میں خطے کی تازہ صورتحال اور بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کسی علاقائی ملک نے ایران کے خلاف کسی کارروائی میں حصہ لیا تو تہران اس پر بھی سخت ردعمل دے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنی قومی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے اور کسی بھی خطرے کا مقابلہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب نے بھی سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو خطے میں موجود امریکی فوجی اڈے براہِ راست نشانے پر ہوں گے۔






