لاہور میں سابق ایم پی اے سعدیہ سہیل رانا کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے گاڑی پر پتھراؤ کیا، تاہم سعدیہ سہیل رانا محفوظ رہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سعدیہ سہیل رانا نے واقعے کے حوالے سے مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع کرا دی ہے۔
حکام کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حملہ آوروں کی شناخت اور تلاش کا عمل جاری ہے۔






