جنگلات میں خوفناک آگ، گھروں کو خالی کرا لیا گیا

لندن (آئی این پی) فرانس اور اسپین کے بعد برطانیہ کے جنگلات میں بھی آگ بھڑک اٹھی۔ آگ سفوک کے علاقے ڈن وچ ہیتھ کے جنگلات میں لگی، جس نے ساحلی علاقے کے قریب وسیع رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق آتشزدگی کے باعث قریبی گھروں اور ایک پارک کو احتیاطی طور پر خالی کرا لیا گیا، جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال قریبی جوہری بجلی گھر کو کوئی خطرہ لاحق نہیں۔

برطانوی حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جنگلات اور متاثرہ علاقوں کے قریب جانے سے گریز کریں تاکہ امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ نہ آئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ملک میں جنگلاتی آگ کی حالیہ لہر کی بڑی وجہ شدید ہیٹ ویو اور خشک سالی ہے، جس کے باعث آگ تیزی سے پھیل رہی ہے۔