ایرانی آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے دفاعی طاقت مزید بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔
ایرانی آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے اپنے تازہ بیان میں کہا ایران عالمی سطح پر پہلے سے زیادہ مضبوط بن کر ابھرا ہے،کوئی بھی ایران کے خلاف جارحیت کا سوچنے کی جرات نہ کرے۔
ایرانی آرمی چیف نےمزید کہاہماری سرحدیں بھی پہلے سے زیادہ محفوظ اور طاقتور ہیں،دشمن نے دوبارہ غلطی کی تو فیصلہ کن اور سخت جواب دیں گے
اس سےقبل ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےاپنےبیان میں کہاکہ مفاہمتی یادداشت میں ایک فریق امریکا اور اسرائیل ہیں،مفاہمتی یادداشت میں دوسرا فریق ایران اورحزب اللہ ہیں،لبنان اسرائیلی حملہ اور قبضہ مفاہمتی یاددشت کی خلاف ورزی تصورہوگا،لبنان میں اسرائیلی حملہ کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔
ایرانی وزیرخارجہ نےکہا لبنان میں جنگ کا خاتمہ ایران امریکا ڈیل کااہم حصہ ہے،ایران،لبنان اورحزب اللہ سےمتعلق معاملات ایک دوسرےسےجڑے ہیں،پہلےمرحلےمیں سب سے اہم مسئلہ جنگ کےخاتمہ تھا،مذاکرات کےآخری مرحلے میں جوہری پروگرام اورپابندیوں پر بات ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






