7.8 شدت کازلزلہ،کئی اموات ، متعدد عمارتیں تباہ

فلپائن کے جزیرے منڈاناؤ میں 7.8 شدت کے زلز لے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔

جزیرہ منداناؤ کے قریب 7.8 شدت کا یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 7:40 بجے کے قریب آیا۔

خبرایجنسی کے مطابق 7.8 شدت کے زلزلے سے 5افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد عمارتیں گر گئیں۔

فلپائن کے قریب سمندر میں آنے والے طاقتور زلزلے کے بعد ایشیا کے مختلف حصوں میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ انڈونیشیا کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں کے لیے بھی سونامی وارننگ جاری کر دی گئی۔

سونامی وارننگ سینٹر نے خبردار کیا ہے کہ فلپائن کے ساحلی علاقوں میں 3 میٹر تک بلند لہریں آ سکتی ہیں جبکہ انڈونیشیا اور ملائیشیا کے بعض حصوں میں 1 میٹر تک لہروں کا امکان ہے۔

حکام نے خطرناک لہروں کے خدشے کے پیشِ نظر الرٹس جاری کیے اور ساحلی علاقوں میں رہنے والے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close