سینیگال کے صدر باسیرو دیومائی نے وزیرِاعظم کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے حکومت تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر کے اس اعلان کے بعد ملکی سیاست میں نئی ہلچل پیدا ہوگئی ہے۔
صدارتی دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت کے اندر پالیسی اختلافات اور انتظامی مسائل کے باعث یہ فیصلہ ناگزیر ہو گیا تھا، اور جلد نئی کابینہ تشکیل دی جائے گی تاکہ حکومتی امور مؤثر انداز میں چلائے جا سکیں۔
اپوزیشن جماعتوں نے اس اقدام پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے سیاسی بحران قرار دیا ہے، جبکہ حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ آئینی اختیار کے تحت کیا گیا ہے۔
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق اس پیش رفت کے بعد ملک میں قبل از وقت انتخابات یا نئی سیاسی صف بندی کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






