افسوسناک خبر ، کوئلے کی کان میں دھماکہ ، 82 افراد مارے گئے

چین میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے باعث 82 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے شہر چینگ زی کی لیوشین یو کوئلہ کان میں گزشتہ شام گیس بھر جانے کے باعث دھماکا ہوا، جس میں ابتدائی طور پر 8 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ملی تھی۔

بعد ازاں خبر ایجنسی نے چینی حکام کے حوالے سے بتایا کہ کان میں ہونے والے دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 82 تک پہنچ گئی ہے جبکہ متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close