ایران نے امریکہ سے مذاکرات کے لیے اپنے وفد کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر غالیباف مذاکراتی ٹیم کے سربراہ ہوں گے، جبکہ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کو مذاکراتی ٹیم کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔
اس سے قبل ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا تھا کہ تہران سنجیدگی اور نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات کا راستہ اختیار کیے ہوئے ہے، اور تمام تفصیلات مجاز حکام کے ذریعے ہی جاری کی جائیں گی۔
ایرانی حکام کے مطابق مذاکرات میں خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے، بیرون ملک منجمد اثاثوں کی بحالی اور سمندری راستوں پر ایرانی جہازوں کے تحفظ جیسے امور کو بنیادی اہمیت دی جائے گی۔
رپورٹس کے مطابق حالیہ سفارتی پیغامات کے بعد امریکہ اور ایران کے درمیان بعض معاملات پر فاصلے کم ہوئے ہیں، تاہم مکمل اعتماد کی بحالی اب بھی ایک چیلنج قرار دی جا رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






