روس نے اپنی جوہری مشقوں کے دوران نئے سپر سانک بیلیسٹک میزائلوں کا کامیاب تجربہ مکمل کر لیا ہے۔
’’ تاس‘‘ کے مطابق یہ اعلان روسی وزارت دفاع نےکیا ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک روز قبل چین کا انتہائی اہم دورہ کیا ہے۔روس کے صدر نے یہ چین کا دورہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ چین سے محض2 دن بعد کیا ، روس ایران کا تذویراتی اتحادی خیال کیا جاتا ہے.
روسی وزارت دفاع کے مطابق روسی افواج نے یارس بیلیسٹک میزائل کا تجربہ کیا، نیز زرکون ہائیپر سانک میزائلوں کا تجربہ بھی کیا۔ یہ تجربہ روسی جوہری مشقوں کے حصے کے طور پر کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






