واشنگٹن: بین الاقوامی تیل منڈی میں یوں تو شدید اتار چڑھائو رہا لیکن متحدہ عرب امارات کی آئل تنصیب پر حملے کے بعد اس میں اچانک اضافہ دیکھا گیا۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اماراتی آئل تنصیب پر ایران کے ڈرون حملے اور اس میں آگ لگنے کی خبر آتے ہی تیل کی عالمی منڈی میں افراتفری مچ گئی۔برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 115 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی جو کہ یکدم 5 فیصد ہے اور یہ دن بھر میں سب سے بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






