معمر و معذور عمرہ زائرین کےلئے بڑی سہولت متعارف کروادی گئی

ویب ڈیسک (پی این آئی)ادارہ امور حرمین شریفین کی جانب سے خانہ کعبہ میں زائرین کی سہولت کیلئے اسمارٹ گولف کار متعارف کروادی گئیں جن کے ذریعے معمر اور بیمار زائرین مسجد الحرام کی چھت سے طواف کرسکتے ہیں۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق گولف کار متعارف کرائے جانے کا اصل مقصد معمر معذور اور جسمانی بیماریوں کا سامنا کرنے والے افراد کی مدد کرنا ہے تاکہ وہ آرام دہ اور پرسکون انداز میں عمرہ ادا کرسکیں۔گولف کار رواں ماہ 11 مارچ کو متعارف کروائی گئی ہیں، سوشل میڈیا پر حرمین شریفین کے اکاؤنٹس سے گولف کار کی ویڈیوز بھی شیئر کی گئی ہیں جن میں زائرین کو مسجد الحرام کی ڈیزائن کردہ نئی چھت سے گولف کار میں بیٹھے خانہ کعبے کا طواف کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ دوسری جانب العربیہ اردو کی ایک رپورٹ میں آن لائن سعودی نیوز پورٹل ’عاجل‘ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ انتظامیہ نے ابتدائی طور پر 50 گالف گاڑیاں فراہم کی ہیں یہ گاڑیاں محدود وقت (شام 4 سے صبح کے 4 بجے تک ) تک عمرہ زائرین کیلئے چلائی جاتی ہیں۔

close