انتہائی خوفناک زلزلہ، 50سے زائد ہلاکتیں اور سینکڑوں افراد زخمی ہو نے کی اطلاع

جکارتہ(پی این آئی)انتہائی خوفناک زلزلہ، 50سے زائد ہلاکتیں اور سینکڑوں افراد زخمی ہو نے کی اطلاع۔۔ انڈونیشیا کےجزیرے ویسٹ جاوا میں 5.6شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا ہے ، جس کے باعث عمارتیں لرز اٹھیں متعدد تباہ بھی ہوئیں، مختلف حادثات میں اب تک 50سے زائد افراد ہلاک جبکہ 300 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کاکہناہے کہ دارالحکومت جکارتہ سے 75 کلو میٹر دور زلزلے کا مرکز تھا جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ،جکارتہ میں زلزلے سے عمارتیں لرز گئیں ، زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگ خوفزدہ ہو گئے اور گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

close