تیل قیمتیں دو ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں، عالمی مارکیٹ سے بڑی خبر

اسلام آباد (پی این آئی )تیل قیمتیں دو ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں، عالمی مارکیٹ سے بڑی خبر۔۔انٹر نیشنل مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 2ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں، برینٹ خام تیل 87سینٹ کم ہوکر 86.75 ڈالر فی بیرل تک آ گئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق انٹر نیشنل مارکیٹ میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 87سینٹ کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد امریکی خام تیل 97.21 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا ہے ، جو کہ گزشتہ 2 ماہ کی کم ترین قیمت ہے ، واضح رہے کہ پاکستان میں پٹرول کی قیمت گزشتہ 6 ماہ سے کمی کے بجائے اضافہ جاری ہے۔

close