فیصل واوڈا کے ارشد شریف قتل سے متعلق مزید تہلکہ خیز انکشافات، ہلچل مچا دی

اسلام آباد (پی این آئی ) سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کے قتل کا منصوبہ پاکستان سے بنا ، ان کے قتل میں ملوث لوگ کافی سمجھدار ،منصوبہ ساز اور طاقتور ہیں،انہی لوگوں نے عمران خان کو بند گلی میں داخل کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ارشد شریف کے قتل کیس کیلئے بنائی گئی کمیٹی میں حاضر ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ مجھے 10 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ دیا گیا تھا سب سوالوں کے جواب دے دیئے ہیں ، ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے جب تک پریس کانفرنس نہیں کی پاکستان سورہا تھا،ارشد شریف قتل کے شواہد ابھی پیش نہیں کیے گئے۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کے قتل کا منصوبہ پاکستان سے بنا، اسے کلوز رینج سے گولی ماری گئی، گولی مارنے والے کو پکڑنے کے بجائے گولی چلوانے والےکو پکڑنا چاہیے،مجرمان کو پکڑنا چاہیے جو پاکستان سے باآسانی نکل جاتے ہیں، میں ارشد شریف کی والدہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں ، میری دعا ہے کہ بڑے لوگوں تک ہاتھ پہنچے جو اس قتل میں ملوث ہیں ۔فیصل واوڈ کا مزید کہنا تھا کہ پہلے ہی کہا تھا کہ ارشد شریف کا موبائل فون اور لیپ ٹاپ نہیں ملے گا، ارشد شریف کا قتل تکلیف دہ معاملہ ہے، اس پر مذاق نہیں ہونا چاہیےاور ارشد شریف کے قتل پر گھٹیا مذاق سے پرہیز کرنا چاہیے، دعا ہے بڑے لوگوں تک ہاتھ پہنچے جو اس میں ملوث ہیں،کمیٹی سے میں نے چیزیں شیئر کی ہیں ، ارشد شریف کے قتل سے متعلق سیاست نہ کریں تو زیادہ بہتر ہے۔

ہم گولی چلوانے والے کے گریبان تک جلد پہنچیں گے ، انہوں نے مزید کہا کہ نہ میں نے عمران خان سے رابطہ کیا ہے اور نہ ہی عمران خان نے رابطہ کیا ہے۔عمران خان کو بند گلی مٰں ان لگوں نے دھکیلا ہے جو ارشد شریف کے قتل میں ملوث ہیں، وہ بہت سمجھدار ، منصوبہ ساز اور طاقت ور ہیں، ایسی کوئی بات نہٰں کروں گا جس سے وہ حرکت میں آجائیں ۔

close