خالصتان کے حق میں فیصلہ

ٹورنٹو (پی این آئی) کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پنجاب میں سکھوں کی الگ ریاست خالصتان کے لیے ہونے والے ریفرنڈم میں ہزاروں سکھوں نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ووٹنگ کے آغاز سے اب تک 40 ہزار سے زائد ووٹر اپنی رائے کا اظہار کر چکے ہیں۔ ریفرنڈم میں حصہ لینے والے شرکاء نے بھارت کے خلاف اور خالصتان کی انڈیا سے علیحدگی کے لیے زبردست نعرے بازی کی اور اقوام متحدہ سے آزادی دلانے کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹورنٹو میں خالصتان ریفرنڈم میں شامل ہونے اور ووٹ ڈالنے کیلئے شرکاء کی پانچ کلو میٹر لمبی قطار لگی ہوئی ہے۔ برامپٹن کی مقامی حکومت شرکاء کو سیکورٹی فراہم کر رہی ہے۔ برامپٹن کی سینٹرل ہائی وے ووٹ ڈالنے کیلئے آنے والوں کے رش کے سبب بند کر دی گئی ہے۔۔۔۔

close