برطانیہ، 24 گھنٹے میں 49 ہزار سے زائد متاثرہ افراد کو اسپتال داخل کیا گیا، نئے وائرس کے زیادہ مہلک ثابت ہونے کے شواہد ملے ہیں، برطانوی وزیراعظم

لندن (این این آئی)برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے خبردار کیا ہے کہ نیا وائرس زیادہ مہلک ثابت ہوسکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق معاونین کے ہمراہ پریس بریفنگ میں برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں 49 ہزار سے زائد متاثرہ افراد کواسپتال داخل کیا گیا۔بورس جانسن نے بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث

مزید ایک ہزار 401 افراد ہلاک ہوئے، عالمی وبا سے انتقال کرنے والے افراد کی تعداد 95 ہزار 981 ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ویکسین وائرس کی نئی اور پرانی قسم کے خلاف یکساں موثر ہے، 24 گھنٹوں میں چار لاکھ افراد کو ویکسین لگائی گئی۔برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ لوگ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں، کورونا ایس او پیز کی پابندی نہ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔۔۔۔۔ بڑی کامیابی مل گئی، کورونا وائرس کی نئی قسم کے تمام متاثرہ مریض صحت یاب ہو گئے ریاض(آئی این پی) سعودی عرب میں کوروناوائرس کی نئی قسم کے تمام متاثرہ مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کوروناوائرس میں تغیراتی تبدیلی کے نتیجے میں پیدا ہونے والی وائرس کی نئی قسم سے متاثر ہونے والے تمام مریض سعودی عرب میں صحت یاب ہوگئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں اب تغیرپذیر کورونا کا کوئی مریض نہیں ہے۔ ملکی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ متاثرہ ممالک کا سفر کرنے کی وجہ سے کورونا کی نئی قسم کے 10 مریض مملکت میں رپورٹ ہوئے تھے۔وزارت صحت نے بتایا ہے کہ تمام متاثر مریض اب وائرس سے پاک ہوچکے ہیں۔ نئی قسم کو مدنظر رکھتے ہوئے سخت ایس او پیز جاری کیا گیا تھا جس کے باعث اہم کامیابی ملی ہے۔واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا کی نئی اور

مختلف قسمیں دنیا کے 60 مملک تک پہنچ چکی ہیں۔ اس کا آغاز سب سے پہلے برطانیہ سے ہوا جس کے بعد جنوبی افریقا اور جاپان میں ایسے کیسز سامنے آئے۔ماہرین کا ماننا ہے کہ وائرس میں میوٹیشن(تغیراتی تبدیلی)کے باعث نئی قسمیں پیدا ہوتی ہیں۔۔۔۔

close