داخلے کی شرائط کیا ہیں؟ سعودی عرب، ریاض میں پہلا ’ڈرائیو اِن سینماء‘ بن گیا

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مقامی سینماء گھروں کے ایک گروپ نے ڈرائیو ان سینماء کھول دیا۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ مملکت میں سینماء گھروں پر پابندی ختم ہونے کے بعد یہ سعودی عرب کا پہلا ڈرائیو اِن سینماء ہے۔رپورٹ کے مطابق سماجی دوری کو

مدنظر رکھتے ہوئے اس سینماء میں 150 گاڑیوں کی گنجائش ہے۔کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے یہاں آنیوالے تمام شائقین کیلئے فیس ماسک لگانا ضروری ہوگا جبکہ ان کا درجہ حرارت بھی چیک کیا جائے گا۔۔۔۔۔ انوکھی خبر، پاکستان میں پہلی بار کار چوری میں ملوث 2 بہنیں گرفتار حسن ابدال(آئی این پی)حسن ابدال پولیس نے کار لفٹنگ میں ملوث 2 بہنوں کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق دونوں بہنیں مل کر گاڑی چوری کرتی تھیں، ملزم خواتین قیمتی گاڑی چوری کرکے فرار ہورہی تھیں کہ حسن ابدال پولیس نے ناکہ بندی کرکے دونوں بہنوں کو گرفتار کیا۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار ہونے والی ملائکہ عرف ملکہ اور ماوا بی بی کا ضلع صوابی سے ہے۔۔۔۔ قرنطینہ توڑ کر منگیتر سے ملنے پر شہری کو 6 ماہ کی جیل ہو گئی سنگاپور(آئی این پی ) سنگاپور میں قرنطینہ توڑنے پر برطانوی شہری کو 6 ماہ کی جیل ہو گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سنگاپور میں موجود 52 سالہ برطانوی سیاح ایک ہوٹل میں 14 روز کے لیے قرنطینہ گزار رہے تھے کہ اس دوران وہ اپنی منگیتر سے ملنے کے لیے ہوٹل سے باہر نکل گئے۔ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر برطانوی شہری کو 6 ماہ کے لیے جیل میں ڈال دیا گیا۔۔۔۔ جعلی ایس ایچ او اصلی ایس ایچ او کے ہتھے چڑھ گیا، پھر کیا ہوا؟ مکوآنہ، جڑانوالہ (این این آئی) جعلی ایس ایچ او اصلی ایس

ایچ او کے ہتھے چڑھ گیا ،تفصیلات کے مطابق شہری کو جعلی ایس ایچ او بن کر اپنے موبائل نمبر سے میسج کرکے بلیک میل کرنے والا نوسرباز گرفتار کرلیاگیا،سٹی علی پور پولیس نے امیر حمزہ خان نامی نوجوان کو جعلی ایس ایچ او بن کر شہریوں کو ہراساں اور بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا، شہری حیدر علی نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کو امیر حمزہ نامی شخص نے فون پر میسج کر کے اپنا تعارف بطور ایس ایچ او سٹی علی پور کراتے ہوئے حراساں کیا جس پر سٹی علی پور کے ایس ایچ او شکیل احمد ملک نے فوری کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ اندراج کرکے مذکورہ نوسرباز کو گرفتار کرلیا ۔ذرائع سے معلوم ہوا کہ مذکورہ شخص خود کو صحافی بھی کہلواتا تھا اور صحافت اور جعلی سرکاری افسر بن کر سادہ لوح شہریوں کو بلیک میل کرتا تھا ۔اس موقع پر ایس ایچ او سٹی علی پور شکیل احمد ملک کا کہنا ہے کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالا تر نہی ہے اور قانون شکن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا سول سوسائٹی اور صحافی تنظیموں نے ایس ایچ او سٹی علی پور شکیل احمد ملک کے اس اقدام کو سراہا ہے۔۔۔۔

close