کورونا وائرس،بھارت برازیل سے بھی اآگے نکل گیا کونسے نمبر پر؟متاثرین کی تعداد 42 لاکھ سے تجاوز کر گئی

نئی دہلی( پی این آئی )کورونا وائرس،بھارت برازیل سے بھی اآگے نکل گیا
کونسے نمبر پر؟متاثرین کی تعداد 42 لاکھ سے تجاوز کر گئی،بھارت کورونا وائرس سے متاثرہ دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔ اب تک امریکا کے بعد دوسرا سب سے بڑا ملک برازیل تھا ۔امریکا کی جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد وشمار کے

مطابق اس وقت بھارت میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 42 لاکھ پانچ ہزار کے قریب ہے جبکہ وہاں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 71 ہزار چھ سو سے بڑھ چکی ہے۔ سب سے زیادہ متاثرہ ملک بدستور امریکا ہے جہاں اس مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 62 لاکھ پانچ ہزار جبکہ ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 89 ہزار کے قریب ہے۔دنیا میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرین کی کل تعداد 27.1 ملین سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد آٹھ لاکھ 83 ہزار سے زائد ہے۔

close