شہری ہوجائیں تیا ر،محکمہ موسمیات نے پھر موسلادھا ر بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت اور بالائی پنجاب میں بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں بارشوں کا سلسلہ آج شام سے شروع ہو گا، شہر کے گردو نواح کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی اور یہ سلسلہ 18 مئی تک جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ اوردادو میں 17 اور 18 مئی کو بارش کا امکان ہے۔دوسری جانب 23 سے 27 مئی کے دوران پنجاب اور سندھ میں شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے۔آج جیکب آباد اور دادو میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 47.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا ہے۔ لاڑکانہ،سکھر اور خیرپور میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔حیدرآباد 43 اور کراچی میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ رہا۔

close