پاکستان میں سردی کب شروع ہو گی؟ ماہرین نے انکشاف کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں کے دوران درجہ حرارت معتدل رہے گا جب کہ رات کے درجہ حرارت میں کمی آئے گی۔۔۔محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے ملک میں ابھی بارشوں کا ایک اور اسپیل آنا باقی ہے جس کے بعد سردی کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔۔۔ماہرین کی رائے میںاسلام آباد کا موسم بدل رہا ہے، موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے سردی کے باقاعدہ آغاز میں ابھی ایک اسپیل اور بارشوں کا آنا ہے۔۔۔

ابارشوں کے ایک اسپیل کے بعد ایک اور اسپیل متوقع ہےجس اس کے بعد درجہ حرارت میں نمایاں تبدیلی آئے گی، ڈرائے اسپیل کے بعد دھند کا سیزن شروع ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے باوجود درجہ حرارت میں فوری نمایاں کمی آنے کا امکان نہیں۔۔۔آئندہ دنوں میں درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری کمی کا امکان ہے جس کے بعد ہوا میں خنکی بڑھے گی۔۔۔

خبر کیلیےکلک کریں

close