کہاں کہاں بارشوں کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات کی ہلچل مچانے والی پیشنگوئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے، جبکہ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، دیر،سوات، ایبٹ آباد ، مانسہرہ ،پشاور اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ گوجرانوالہ،لاہور،سیالکوٹ، نارووال، مری اورگلیات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

close