ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم مگر کن کن علاقوں میں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) آج رات کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ مشرقی بلوچستان،بالائی سندھ اورکشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ہفتہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں موسم خشک اور گرم رہے گا، بعد از دوپہر گر د آلود ہوائیں آندھی چلنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، جبکہ ابیٹ آباد، مانسہرہ ، کرم اور کوہستان میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بعد از دوپہر گر د آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جبکہ لاہور، قصور، میانوالی، سرگودھا ،لیہ اوربھکر میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، مری،گلیات سمیت خطۂ پوٹھوہار، نارووال، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

close