آج کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے تفصیلی رپورٹ جاری کردی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز پنجاب، خیبر پختونخوا ، بالائی /مشرقی سندھ ، شمال مشرقی بلوچستان ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی/جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع۔

 

 

 

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔تاہم جنوبی پنجاب ، شمال مغربی سندھ، شمالی بلوچستان ، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): پنجاب: بہاولنگر 40، بہاولپور (ایئرپورٹ 36 اور سٹی 26)، ملتان (سٹی 22 اور ایئرپورٹ 20)، خانیوال 20،چکوال 17، مری 11، منگلا 08،سیا لکوٹ ( ائر پورٹ) 07 ، جہلم، خانپور 04،اسلا م آباد ( ائر پورٹ، زیرو پوا ئینٹ 02، بو کرہ 01)، را ولپنڈی (چکلالہ 03، شمس آباد 01) بھکر02، رحیم یار خان، ڈی جی خان سٹی 01، سندھ: دادو 12، سکرنڈ 03، بلوچستان : لسبیلہ 07، ژوب 04، خضدار 01،کشمیر : کو ٹلی 13 ، راولا کو ٹ07، گڑھی دو پٹہ02،مظفر آباد (سٹی ، ائر پورٹ )01، خیبرپختونخوا: بالا کوٹ 20، پارہ چنار 06،ما لم جبہ ، بنوں 03،کا کول، مردان میں02ملی میٹر بارش ریکا رڈ کی گئی ۔ آج ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت : تربت 43،حا فظ آباد اور سبی میں 41 ڈگر ی سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

close