ملک کے مختلف حصوں میں بارش، درجہ حرارت میں کمی، بارش کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟

اسلام آباد (آئی این پی)راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث درجہ حرارت میں کمی آئی ہے ،بارش کا سلسلہ (آج) ہفتہ کو بھی جاری رہے گا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز خیبر پختونخوا، پنجاب، اسلام آباداورکشمیر میں تیز ہواوں ،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔

اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش ژالہ باری بھی ہوئی جبکہ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہا ۔صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور موسلا دھار بارش ہوئی ، صبح 7:44 پر شروع ہونے والے بارش کے اب تک 4 سپیل برس چکے ہیں۔شہر لاہور میں سب سے زیادہ بارش پانی والا تالاب میں 24 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، لکشمی میں 21، جیل روڈ میں 12، ایئرپورٹ پر 11.5 اور گلبرگ میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اپرمال میں 14، مغلپورہ میں 12، تاجپورہ میں 10، نشتر ٹان میں 12.9 اور چوک ناخدا میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔اس کے علاوہ فرخ آباد میں 10، گلشن راوی میں 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ علامہ اقبال ٹان میں 10، سمن آباد میں 13 اور جوہر ٹان میں 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔۔محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، شما ل مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہاراور کشمیر میں تیز ہواوں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش/ ژالہ باری ہو سکتی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خیبرپختونخوا، بلوچستان، پنجاب اوربلائی سندھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

ملک کے دیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود /ابر آلود رہا۔سب سے زیادہ بارش پنجاب: اسلام آباد:(گولڑہ 20، سید پور14،زیرو پوائنٹ 13، ، بوکرا 06) راولپنڈی (شمس آباد 14، چکلالہ 05) کوٹ ادو 52، بھکر 47، لیہ 43، ڈی جی خان 37، جھنگ 35، ملتان (سٹی 38، ایئرپورٹ 33) میں ہوئی ۔۔۔۔

close