آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعے کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علا قوں میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر ہلکی بارش اور برفباری جبکہ خطہ پو ٹھو ہار میں ہلکی بارش اور بو ندا با ندی کا امکان ہے۔

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔جمعہ کے روز پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علا قوں میں مطلع جز وی ابر آلود رہے گا۔ خطہ پو ٹھو ہار میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش جبکہ مری ،گلیات اور گردونواح میں ہلکی بارش اور برفباری کی توقع ہے۔ بہاولپور، ملتان، رحیم یار خان، نارووال، سیالکوٹ اوراوکاڑہ میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔تاہم صبح کے اوقات میں سکھر ، گھوٹکی اور جیکب آباد میں دھند پڑنے کی توقع ہے۔خیبر پختونخوا کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابرآلودرہے گا۔ چترال، دیر ، سوات، مالاکنڈ ،ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان، کرم اور وزیرستان میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔

close