آزاد کشمیر کے کن علاقوں میں برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں؟

مظفرآباد(آئی این پی)آزادکشمیرکے مختلف اضلاع میں برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔وادی نیلم میں شاردہ کو کیل سے ملانے والی شاہراہ برفباری سے بند ہوگئی، ضلع جہلم میں ہٹیاں کو لیپہ سے ملانے والی شاہراہ بھی برفباری کے بعد بدستور بند ہے، چکار کو لیپہ سے ملانے والی شاہراہ سدھن گلی کے مقام پر بند ہے۔ضلع حویلی میں حاجی پیرکو حویلی سیملانے والی شاہراہ برفباری سے بند ہوگئی ہے،

ضلع باغ کو حویلی سے ملانے والی شاہراہ لسڈنہ کے مقام سے بند ہے، محمود گلی کو عباس پور سے ملانے والی شاہراہ محمود گلی کے مقام سے بند ہے، راولاکوٹ میں تولی پیرکو علی سوجل سے ملانیوالی شاہراہ بھی برفباری سے بند ہے۔رابطہ سڑکیں بند ہونے سے سخت سردی میں لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

close