بارشیں وقت سے پہلے ہی برسنا شروع ہو گئیں، محکمہ موسمیات نے ہنگامی الرٹ جاری کر دیا

کراچی(پی این آئی)ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سسٹم ہماری پیشگوئی سے ایک دن پہلے ہی اثر انداز ہونا شروع ہو گیا۔محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج شام یا رات اور کل آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا تھا تاہم دوپہر میں شہر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارش شروع ہو گئی۔موسلا دھار بارش کے باعث کراچی ائیرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن حد نگاہ کم ہونے کے باعث معطل کر دیا گیا ہے۔

 

 

اس حوالے سے ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے ہماری پیشگوئی تھی کہ بارشوں کا یہ سسٹم کل سے اثر انداز ہو گا لیکن سسٹم ایک دن قبل ہی کراچی میں اثر انداز ہونا شروع ہو گیا۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج آندھی کے ساتھ معتدل اور تیز بارش ہو سکتی ہے۔

close