مون سون ہواؤں کا نیا سسٹم، عید کے تین دن موسم کیسا رہے گا ؟ جانئے

اسلام آباد (پی این آئی ) آج سے ملک میں مون سون ہواؤں کا نیا سسٹم داخل ہونے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔موسم کا احوال بتانے والوں نے پنجاب کے مختلف علاقوں، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن،کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں اور بلوچستان میں عید کےتینوں دن بارشوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔موسمیاتی تجزیہ کارجواد میمن کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج مزید موسلا دھار بارشوں کا امکان نہیں ، ہوا کے کم دباؤ کا رخ بلوچستان کی طرف ہوگیا ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار نے مزید کہا کہ سسٹم کا کچھ حصہ بحیرہ عرب اور کچھ بلوچستان کے ساحلی علاقوں کی جانب ہے، سسٹم کی شدت میں بھی کمی آئی ہے، کراچی میں آج رات وقفے وقفے سے ہلکی اور معتدل بارش ہوسکتی ہے۔جواد میمن کا کہنا ہے کہ عید کے تین دن شہر میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

close