گرج چمک کےساتھ بارشیں، آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی خبرسنا دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز بالائی/وسطی پنجاب ،بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر،گلگت بلتستان اورخطۂ پوٹھوہار میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔ جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدیدگرم رہےگا۔جمعہ کے روز اسلام آباد میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بعد از دوپہر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جمعہ کے روز کشمیر میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔جمعہ کے روز گلگت بلتستان میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔جمعہ کے روز صوبہ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں دن کے اوقات میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بعد دوپہر دیر، کوہستان، سوات،مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، کوہاٹ ، کرم اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔جمعہ کے روز صوبہ سندھ کے بیشتر بالائی اور وسطی اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم کراچی ، ٹھٹہ،بدین اور حیدر آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ بوندا باندی/ہلکی بارش کا امکان ۔جمعہ کے روز صوبہ پنجاب کے خطۂ پوٹھوہار، لاہور،گوجرانوالہ،نارووال،سیالکوٹ،سرگودھا،میا نوالی،خوشاب ، منڈی بہا ؤ الدین، لیہ،بھکر اور ڈی جی خان میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ صوبہ کے دیگراضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا۔جمعہ کے روز صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا۔ تاہم شام/رات کے اوقات میں بارکھان اور ملحقہ علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم بالائی دیر، بابوسر اور گڑھی دوپٹہ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دادو 50،سبی، تربت 48، جیکب آباد ، روہڑی ،شہید بینظیر آباد، سکرنڈ ، اٹک اور پشاورمیں 46 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

close