بارشوں کا سلسلہ جاری، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں سردی کی نئی لہر کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلندپہاڑوں پر برفباری کا امکان ۔گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم خیبر پختو نخوا،کشمیر،پنجاب اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔جمعہ

کے روز چترال ،دیر، سوات،شانگلہ،بو نیر،کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی،پشاور، چارسدہ،مردان، کرم، کوہاٹ،وزیرستان،اور بنوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلندپہاڑوں پر برفباری کا امکان ۔ چترال ،دیر، سوات،شانگلہ،بو نیر،کوہستان اور ایبٹ آباد میں موسلادھار بارش کی توقع۔جمعہ کے روز گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔جمعہ کے روز کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔جمعہ کے روز راولپنڈی،جہلم ، چکوال ،گوجرانوالہ،سیالکوٹ، نارووال،لاہور،قصور، میانوالی، بھکر، خوشاب ،سرگودھا ، جھنگ اورفیصل آباد میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔جمعہ کے روز صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا ۔ تاہم شمالی بلو چستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):- کشمیر: راولاکوٹ 17، کوٹلی 07، گڑھی دوپٹہ04، خیبر پختونخوا: چترال ، پٹن 15، دیر (اپر14، لوئر 05)، کالام 13، کاکول11 ،مالم جبہ ، دروش07، پاراچنار ،بنوں06، سیدو شریف، میر کھانی 05، بالاکوٹ04، چراٹ03، پشاور(سٹی، ائیر پورٹ01 )، پنجاب: چکوال 08، مری 06، اسلام آباد (ائیرپورٹ07،زیرو پوائنٹ03، سیدپور 02، بوکڑہ، گولڑہ 01)، راولپنڈی (چکلالہ 02)،گلگت بلتستان: گوپس 03،چلاس میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اس دوران کالام میں 01 انچ برفباری بھی ریکارڈ ہوئی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت : لہہ منفی04، کالام منفی02 اورگوپس میں منفی01 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

close