منگل کے روز ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا، بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی

اسلام آباد(پی این آئی)منگل کے روز ملک کے بیشتر بالائی /وسطی علاقوں میں مطلع ابر آلودرہے گا۔ اس دوران خطہ ٔ پوٹھوہار،بالائی /وسطی پنجاب، بلوچستان ،خیبر پختونخواہ ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم : خیبر پختونخوا ،

کشمیر ، گلگت بلتستان اور پوٹھوہار میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی ۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 09 ، گوپس،سکردو منفی 06 ، ا ستور، بگروٹ منفی05، مالم جبہ منفی 04 اورقلات میں منفی03ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبر پختونخواہ: پاراچنار13، بالاکوٹ 10، مالم جبہ08، کاکول06 ،پٹن 07، کالام05، دیر 04،سیدوشریف 03 کشمیر:، گڑھی دوپٹہ18، مظفر آباد( ایئر پورٹ 15،سٹی 10)،راولاکوٹ 09،کوٹلی 02، پنجاب : مری 05، گلگت بلتستان: استور،بگروٹ میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران مالم جبہ میں 05 ،کالام 04اورمری میں01انچ برف باری بھی ریکارڈ کی گئی۔