پاکستان کے بلند ترین مقام پر موسم سرما کی پہلی برفباری، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑ ھ لی

گلگت (پی این آئی) گلگت بلتستان کے بلند ترین سیاحتی مقام دیوسائی میں موسم سرما کی پہلی برف باری سے اس حسین علاقے کے نظارے مزید دل فریب ہوگئے۔سطح سمندر سے ساڑھے 13ہزار فٹ کی بلندی پر واقع دیوسائی نیشنل پارک میں تازہ برف باری سے موسم مزید سرد ہوگیا،ملک کے گرم علاقوں سے آنے والے سیاح

دیو مالائی حسن سے مالا مال علاقے میں برف باری سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔خیال رہے کہ بلندی پر واقع ہونے کے باعث دیوسائی کا زمینی رابطہ اسکردو سے صرف 4 ماہ بحال رہتا ہے جبکہ 8 ماہ یہاں برف کی وجہ سے زمینی راستے بند ہوجاتے ہیں اور سیاحتی سرگرمیاں بھی معطل ہو جاتی ہیں۔دیوسائی 3 ہزار مربع کلومیٹر پر پھیلا ایک وسیع وعریض علاقہ ہے جہاں سرسبز پہاڑ، چشمے اور خوبصورت پھولوں کی بہتات ہے جب کہ دیوسائی کی جنگلی حیات بھی اپنی مثال آپ ہے، یہاں گلہری سے مشابہت رکھنے والی گولڈن مارموٹ، سرخ لومڑیاں اور ہمالین بھورے ریچھ پائے جاتے ہیں۔حکومت نے دیوسائی کو نیشنل پارک قرار دیا ہے اور یہاں شکار پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

close