منگل کے روز بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔تاہم شام /رات بالائی خیبرپختونخوا، زیریں سندھ اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشترعلاقوں

میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم زیریں سندھ ،بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر ) : سندھ : بدین 19، دیر 06،ٹھٹہ04 ، چھور 02 اور گوپس میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی ۔ آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت،دادو43، اورسکھر، بہاولنگر میں 42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

close