اسلام آباد: وفاقی بجٹ 2026-27 میں 2 ہزار سے 3 ہزار سی سی تک کی تمام پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) عائد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ 3 ہزار سی سی سے زائد انجن صلاحیت رکھنے والی گاڑیوں پر ڈیوٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی الیکٹرک گاڑیوں پر بھی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا اطلاق ہوگا۔
وزیر خزانہ کے مطابق اسپرٹ، نیفتھا اور تارپین کے تیل پر 80 روپے فی لیٹر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






