سیکیورٹی فورسز کارروائیاں ، 49 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق ’عزمِ استحکام‘ کے وژن کے تحت انسداد دہشتگردی کی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی۔ یہ کارروائیاں وفاقی ایپکس کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کی منظوری سے کی جا رہی ہیں۔

 

بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشتگردی کے فتنے کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔