پیپلزپارٹی کا پارلیمان میں حکومت سے تعاون نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پیپلزپارٹی نے پارلیمان میں حکومت کے ساتھ تعاون نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے تاحکمِ ثانی پارلیمان میں حکومت سے تعاون نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیپلزپارٹی قانون سازی کے عمل میں بھی حکومت کا ساتھ نہیں دے گی۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی قائمہ کمیٹیوں میں حکومتی بلوں کی حمایت نہیں کرے گی، جبکہ منظوری کے مرحلے میں بھی حکومتی بلوں کی مخالفت کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی قائمہ کمیٹیوں میں حکومتی بلوں کے حوالے سے ضروری ترامیم بھی پیش کرے گی۔