حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں نمایاں کمی کرتے ہوئے اسے 41 روپے 80 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 318 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں بھی اس کمی کی تصدیق کی گئی ہے۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ پیٹرول پر لیوی میں 13 روپے 91 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد اس کی شرح 117 روپے 41 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح ڈیزل پر بھی 13 روپے 91 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد اس کی نئی لیوی 42 روپے 60 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا تھا، جس کے تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل 15 روپے فی لیٹر مہنگا ہو کر 414 روپے 58 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گیا، جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






