لائٹ ڈیزل، مٹی کا تیل اور جیٹ فیول سستا ہو گیا

حکومت نے ایک جانب پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے تو دوسری جانب لائٹ ڈیزل، مٹی کے تیل اور جیٹ فیول کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 63 روپے 60 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 365 روپے 21 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل 28 روپے 81 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 270 روپے 51 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

جیٹ فیول کی قیمت میں بھی 74 روپے 70 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 396 روپے 31 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے کر دیا گیا ہے اور یہ ایک ہفتے تک نافذ العمل رہیں گی۔

دوسری جانب حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ بھی کیا ہے، جس کے تحت دونوں مصنوعات 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر مہنگی کر دی گئی ہیں۔ اس اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 380 روپے 19 پیسے فی لیٹر جبکہ پٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 35 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close