پولنگ سے ایک روز پہلے بم دہماکے، 27 جاں بحق

کوئٹہ (پی این آئی) ضلع قلعہ سیف اللّٰہ میں جمعیت علمائے اسلام ف کے دفتر کے باہر دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔۔۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔۔۔دھماکا قومی اسمبلی کے حلقہ این
اے 251 میں جے یو آئی کے انتخابی دفتر کے باہر ہوا، یہاں سے مولانا عبدالواسع جے یو آئی کے امیدوار ہیں۔۔۔دھماکے میں جے یو آئی کے امیدوار مولانا عبدالواسع محفوظ ہیں۔۔۔دھماکے کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔۔۔۔

بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے خانوزئی میں دھماکے سے 15 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس نے خانوزئی میں ہونے والے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکا سیاسی جماعت کے دفتر کے باہر ہوا جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔پولیس نے خانوزئی میں ہونے والے دھماکے میں 15افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔۔۔

close