بس بہت ہوگیا! پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نےپارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس میں اظہارخیال کرتے عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لاڈلےکوپاکستان سےکھلواڑ کی اجازت نہیں دی جائےگی ۔ نجی ٹی وی سماء کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس لاڈلےکو کوئی پوچھنےوالا نہیں ہےقانون اپناراستہ اختیارکرےگا،بہت ہوگیا،پلوں سےپانی بہت بہہ گیا ہے۔ کبھی دیکھاقانون نافذ کرنے والےاداروں کےساتھ ایساسلوک ہواہو؟پھربھی ضمانت پرضمانت مل رہی ہےیہ توجنگل کا قانون ہے۔وزیراعظم کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں اسٹیٹ بینک نےثبوت دئیے،

عمران خان نےمنی لانڈرنگ کی۔عمران نیازی نے آئی ایم ایف کیےساتھ معاہدے میں انحراف کیا۔حکومتی سربراہ کےطورپرمطالبہ کرتاہوں ایوان ان معاملات کانوٹس لے۔شہبازشریف نےکہا کہ جنرل عاصم منیراورجنرل ساحرشمشاد کےفیصلے 100 فیصد میرٹ پرتھے۔لندن میں افواج کی لیڈرشپ پرغلیظ زبان استعمال کی جارہی ہے۔شہبازشریف نےمزید کہا کہ دہشت گردوں کودوبارہ سوات اورفاٹامیں بسایا گیا۔کون لیکرآیاتھااورکیامقاصدتھےتحقیق ہونی چاہیے۔آئین وقانون کی حکمرانی،عدل اور انصاف کابول بالاکرناہوگا۔کیاسیاستدان گائے بھینس کی طرح ہانکےجائیں گے؟

close