جیل بھرو تحریک آج شروع ہو گی، پہلے دن کون سے سینئر رہنماگرفتاری دیں گے؟

لاہور (پی این آئی) پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک آج لاہور سے شروع ہوگی۔۔۔پی ٹی آئی قیادت کا کہنا ہےکہ چیئرمین عمران خان سمیت کون کب گرفتاری دے گا؟ اس حوالے سے حکمت عملی پارٹی طے کرے گی۔۔۔آج تحریک کے پہلے روز پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے 200 کارکنوں کے ساتھ آج لاہور میں گرفتاری دینے کا اعلان کیاہے۔۔۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لاہور پولیس نے گرفتار نہ کیا تو گرفتاری دینے ملتان جائیں گے۔۔۔

پنجاب میںنگران حکومت کی طے کردہ حکمت عملی کے مطابق صوبے کے محکمہ داخلہ نے مال روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ اور سول سیکرٹریٹ کے اطراف ایک ہفتے کے لیے دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے۔۔۔۔

close