پی ٹی آئی نےآئین کی بحالی کیلئے تحریک چلانے کا اشارہ دے دیا

لاہور (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ 3دن گزر گئے تو آئینی مسائل پیدا ہوں گے، الیکشن کی تاریخ نہ دی گئی تو ہمیں آئین کی بحالی کیلئے تحریک چلانی پڑے گی،لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا کہ آئین کہتا ہے الیکشن کا انعقاد کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، ذمہ داری پوری نہ ہونے کی صورت میں اس کا نتیجہ بھی آئین میں لکھا ہوا ہے،اسد عمر نے کہا کہ ان کو سیاسی موت نظر آرہی ہے،

یہ عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتے اس لیے الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کررہے، تحریک انصاف آئین کے ساتھ کھڑی ہے، کارکنان حلقوں میں اتریں اور انتخابی مہم شروع کریں، الیکشن آ رہا ہے،رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا کہ اس وقت پنجاب میں 12کروڑ سے زائد لوگوں کے حقوق سلب کیے جا رہے ہیں، اگر 90روز میں الیکشن نہیں ہوتے تو آرٹیکل 6میں سزا موجود ہے، انتخابات ہونے سے پنجاب کے عوام کو ان کا آئینی حق ملے گا،فواد چودھری کا کہنا تھا کہ الیکشن کی تاریخ نہیں دی جاتی تو ہمیں آئین کی بحالی کے لئے تحریک چلانی پڑے گی، پی ڈی ایم پہلے عوام، پھر الیکشن اب عدالت سے بھاگ رہی ہے۔۔۔۔

close