سوزوکی کمپنی نے گاڑیوں کی نئی قیمتیں جاری کر دیں، کس گاڑی کی کتنی قیمت؟ تفصیل جانیئے

کراچی (پی این آئی) جاپانی کمپنی سوزوکی کی جانب سے پاکستان میںبنائی جانے والی گاڑیوں کی قیمتوں کے حوالے سے تفصیلات جاری کر دی ہیں۔سوزوکی کمپنی کے مطابق آلٹو وی ایکس کی قیمت 18 لاکھ 59 ہزار سے بڑھا کر 20 لاکھ 34 ہزار کر دی گئی ہے۔ اسی طرح آلٹو وی ایکس آر کی نئی قیمت 23 لاکھ 59 ہزار کر دی گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ 21 لاکھ 56 ہزار میں دستیاب تھی۔آلٹو وی ایکس آر اے جی ایس کی قیمت 25 لاکھ 28 ہزار کر دی گئی ہے جبکہ اس کی پرانی قیمت 23 لاکھ 10 ہزار دی تھی۔

سوزوکی کمپنی کےاعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آلٹو اے جی ایس کی قیمت 24 لاکھ 23 ہزار سے بڑھا کر 26 لاکھ 51 ہزار کر دی گئی ہے۔کمپنی کے اعلان کے مطابق ویگن آر وی ایکس آر کی نئی قیمت 28 لاکھ 77 ہزار ہو گی جبکہ اس سے قبل یہ 26 لاکھ 29 ہزار روپے میں مل رہی تھی۔ ویگن آر وی ایکس ایل کی قیمت 27 لاکھ 89 ہزار سے بڑھ کر 30 لاکھ 52 ہزار ہو گئی ہے۔ ویگن آر اے جی ایس کی نئی قیمت 33 لاکھ 48 ہزار مقرر کی گئی ہے جبکہ اس کی پرانی قیمت 30 لاکھ 59 ہزار تھی۔اسی طرح کلٹس وی ایکس آر 30 لاکھ 39 ہزار سے بڑھا کر 33 لاکھ 26 ہزار کر دی گئی ہے۔کلٹس وی ایکس ایل کی نئی قیمت 36 لاکھ 54 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ 33 لاکھ 39 ہزار میں دستیاب تھی۔کلٹس اے جی ایس کی قیمت 35 لاکھ 69 ہزار سے بڑھا کر 39 لاکھ چھ ہزار کر دی گئی ہے۔ اسی طرح سوئفٹ جی ایل ایم ٹی کی نئی قیمت 38 لاکھ سات ہزار ہے اس کی پرانی قیمت 34 لاکھ 79 ہزار روپے تھی۔سوئفٹ جی ایل، سی وی ٹی اب 37 لاکھ 42 ہزار کے بجائے 40 لاکھ 92 ہزار میں ملے گی۔

سوئفٹ جی ایل ایکس، سی وی ٹی کی نئی قیمت 44 لاکھ 62 ہزار روپے ہے جبکہ پرانی قیمت 41 لاکھ 15 ہزار تھی۔ کاروں کے علاوہ پک اپس اور کیری ڈبوں کی نئی قیمتیں بھی بتائی گئی ہیں۔ اب راوی 15 لاکھ 39 ہزار کے بجائے 16 لاکھ 69 ہزار میں دستیاب ہو گی۔راوی ڈبلیو او ڈیک کی نئی قیمت 15 لاکھ 94 ہزار روپے رکھی گئی ہے اس سے قبل یہ 14 لاکھ 64 ہزار روپے میں مل رہی تھی۔بولان وین کے حوالے سے کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس کی قیمت 16 لاکھ 19 ہزار سے بڑھا کر 17 لاکھ 54 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔کمپنی اعلان کے مطابق بولان کارگو کی قیمت بھی 16 لاکھ چھ ہزار سے بڑھا کر 17 لاکھ 41 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

close